• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن حکمراں جماعت کی اتحادی پارٹی چیف کی سربراہی سے علیحدگی کی خواہش

برلن(آئی این پی )جرمنی کی کولیشن حکومت میں شامل اور میرکل کی اتحادی جماعت سی ایس یو کے سربراہ ہورسٹ زی ہوفر نے پارٹی کی سربراہی چھوڑنے کی خواہش کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا نے سی ایس یو کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ زی ہوفر نے یہ بات میونخ میں ہونے والی پارٹی میٹنگ میں کہی تاہم وہ رواں ہفتے اس بارے میں باقاعدہ بیان جاری کریں گے۔ سی ایس یو کی ایک خصوصی پارٹی کانگریس 2019 کے آغاز میں بلائی گئی ہے جس میں انتخابات کرائے جائیں گے۔
تازہ ترین