• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبا و طالبات سرمایہ، انسداد منشیات کیلئے میدان عمل میں آئیں: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر

ملتان( سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب محمد اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ طلباء و طالبات ہمارا سرمایہ ہیں وہ معاشرے میں بہتری اور انسداد منشیات کیلئے میدان عمل میں آئیں ،منشیات کے عادی افراد کا علاج و معالجہ ہماری ترجیح ہونی چاہئے اور انہیں حکومت کے مفت علاج بارے ترغیب بھی دینا ہوگی ،یہ بات انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز جامعہ زکریا کے زیر اہتمام انسداد منشیات کانفرنس سے خطاب اور انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکہی،وائس چانسلرجامعہ زکریا ڈاکٹر طاہر امین نے کہا کہ ہمیں اپنے سوچنے کا انداز فکر بھی تبدیل کرنا پڑے گا ،انسداد منشیات کے لئے مقامی سطح پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے، عامر ڈوگر نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس کا مقصد آگاہی دینا ہے ،انسداد منشیات کانفرنس سے ڈاکٹر امتیاز احمد وڑائچ ،ڈاکٹر کامران اشفاق ،ڈاکٹر فرزانہ کوثر ،شاہد گیلانی و دیگر نے بھی خطاب کیا ،بعد ازاں صوبائی و زیر محمد اجمل چیمہ نے انسداد تشدد مرکز کا بھی دورہ کیا ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد تشدد مرکز برائے خواتین حکومت کا پائلٹ پراجیکٹ ہے یہاں ون ونڈو آپریشن کے ذ ریعے مظلوم خواتین کو تمام تر سہولیات دی جارہی ہیں،منیجر ثناء جاوید اور مس فاطمہ خان نے کہا کہ اس مرکز میں 18ماہ کی قلیل مدت میں 2661سے زائد کیس رجسٹرہوئے ہیں ، دریں اثناء صوبائی وزیر نے محکمہ سوشل ویلفیئر ملتان ڈویژن کے افسران سے بھی ملاقاتیں کی۔
تازہ ترین