• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا لودھراں کیمپس کے ہاسٹل کا منصوبہ روک دیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) نے جامعہ زکریاکے لودھراں کیمپس کے ہاسٹل کی تیاری کا پراجیکٹ روک دیا ۔بتایا گیا ہے کہ لودھراں کیمپس کی اراضی ضلعی انتظامیہ سے لی گئی ہے جو محکمہ صحت کی ہے اب اس کے طلبا کےلئے جسٹس کالونی کے دو کمرے لئے جارہے تھےجن کو ہاسٹل میں تبدیل کیا جانا تھا مگرا س پراجیکٹ کو روک دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیمپس کے لئے 5 کروڑ روپے دیئے گئے ۔اب ان کمروں کی تزئین وآرائش کے لئے 50 لاکھ کا بجٹ رکھاگیا گیاتھا، تاہم ان کمروں کی ملکیت ٹرانسفر نہ ہونے پر ایچ ای سی نے اس کو روک دیا ہے ۔
تازہ ترین