• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹروں کی فنی خرابی بجلی چوری قرار،جرمانوں سےصارفین کومشکلات

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں سب ڈویژنل افسر اور میٹرریڈنگ سٹاف میٹروں کی تکنیکی و فنی خرابی کو بھی بجلی چوری کے زمرے میں ڈالنے لگے۔ سنگل اور تھری فیز میٹروں کی خرابی صارفین کیلئے ہزاروں روپے جرمانوں کی سزا بن گئی ۔ میپکو اتھارٹی کے احکامات ہیں کہ شکوک، مشتبہ میٹروں کی چیکنگ ایم اینڈٹی سے کروائی جائے اور اس کی رپورٹ کی بنیاد پر صارف کو جرمانے کئے جائیں لیکن میپکو ریجن میں ایس ڈی اوز اور میٹر ریڈنگ سٹاف ان احکامات کو پس پشت ڈال کر کارکردگی بنانے کیلئے صارفین پر بھاری جرمانہ عائد کررہاہے جس سے صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔ صارفین نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو سے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کو محکمانہ سزائیں دیں تاکہ صارفین کی جان بخشی ہوسکے۔
تازہ ترین