• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تشہیری ٹھیکے کی منسوخی کے باوجود3 کروڑ کی ریکوری کا انکشاف

ملتان (سٹاف رپورٹر) تشہیری ٹھیکے کی منسوخی کے باوجود ٹھیکیدار کی جانب سے 3 کروڑ روپے کی ریکوری کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق پی ایچ اے ملتان نے 3 ماہ قبل تشہیری ٹھیکہ ساڑھے 19 کروڑ روپے میں نیلام کیا تھا جسے کاشف قریشی نامی ٹھیکیدار نے حاصل کیا، ٹھیکے کی نیلامی میں ضلع کونسل ملتان کی مداخلت کے باعث معاملہ عدالت میں چلا گیا جس پر پی ایچ اے حکام نے ٹھیکیدار کو ورک آرڈر جاری نہ کیا ، اسی دوران میں ٹھیکیدار کاشف قریشی نے ورک آرڈر لئے بغیر تشہیری فیس کی وصولی شروع کر دی اور اس مد میں 3 کروڑ روپے ریکوری کرنے کا انکشاف ہوا ، ٹھیکہ منسوخ ہونے پر ٹھیکیدار کاشف قریشی نے تشہیری فیس کی مد میں ریکور کی گئی 3 کروڑ روپے کی رقم دبالی اور پی ایچ اے کو جمع نہ کرائی ، دوسری طرف پی ایچ اے حکام کو ٹھیکہ منسوخی کے بعد رقم کی ریکوری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،2 ماہ میں اب تک صرف 40 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ہے ، اس ضمن میں پی ایچ اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وسائل نہ ہونے کی وجہ سے ریکوری میں مسائل کا سامنا ہے ، ٹھیکیدار کی طرف سے فیس وصولی کا ثبوت مل گیا تو کارروائی کریں گے ۔
تازہ ترین