• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کی رہنمائی اور سفر محفوظ بنانے کیلئے روڈ سیفٹی مہم کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد شریف کی جانب سے شہریوں کی رہنمائی اور سفر کو محفوظ بنانے کے لئے روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔ افتتاحی تقریب ایس پی چوک پرہوئی جس میں انچارج ایجوکیشن محمد جاوید، انسپکٹر شاہد جاوید میئو، ٹریفک کوارڈینشن کمیٹی کے ممبران ، صدر انجمن تاجران کینٹ ،ریسکیو 1122، ایدھی، اسکائوٹس ، سول سوسائٹی کے عہدیداران نے شرکت کی۔ چیف ٹریفک آفیسر ملتان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس آگاہی مہم کے دوران موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کو ہیلمٹ پہننے کی تاکید کے ساتھ ساتھ سموگ اور کم عمر ڈرائیونگ، اوور لوڈنگ اور تیزرفتاری کے نقصانات بارے بریفنگ دی جائے گی۔
تازہ ترین