ملتان ( سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے سیکر ٹری علامہ عبد الرحیم گجر کےمطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفر نس تحفظ ناموس رسالت میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ 17نومبر کوملتان میں منعقد ہونے والی کانفرنس کی صدارت مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ سنیٹر ساجد میر کریں گے ۔