• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈز کا ضیاع روکنے کیلئے ترقیاتی اداروں سے ڈپلکیشن سرٹیفکیٹ طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے ترقیاتی سکیموں میں فنڈز کے ضیاع کو روکنے کیلئے تمام ترقیاتی اداروں سے ڈپلکیشن سرٹیفکیٹ طلب کر لئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کو شکایات موصول ہوئی ہیں کہ واسا، لوکل گورنمنٹ ، میونسپل کارپوریشن ، ضلع کونسل ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں آنیوالے فنڈز کا غیر ضروری استعمال کیا جارہا ہے ، یونین کونسلوں کے چیئرمین اور بلدیاتی اداروں کے سربراہان ایک ہی سکیم کا کام مختلف اداروں سے کروا رہے ہیں جس فنڈز کے ضیاع کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ، فنڈز کے ضیاع کو روکنے کیلئے تمام سرکاری اداروں کے سربراہان کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ انجینئرز سے ترقیاتی سکیموں کی تصدیق کروائی جائے اور ڈپلکیشن سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے۔
تازہ ترین