• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی ایم یو سمیت 3افسر تبدیل

پشاور (نامہ نگار)صو بائی حکو مت نے ایڈیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی ایم یو محکمہ تعلیم سمیت تین افسروں کی تقرریوں و تبادلو ں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی ایم یو پراجیکٹ محکمہ تعلیم اقبال حسین کو پراجیکٹ ڈائریکٹر کی اسامی کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے ٗاسسٹنٹ ٹو کمشنر ریو نیو کوہاٹ پرویز اقبال کو سیکر ٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مردان اور ڈپٹی کو آرڈنیٹر پی ایم یو گل بانو کو اے سی خانپور تعینات کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین