• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں نرسزکوطبی نسخےتجویزنہ کرنےکا حکم

پشاور(جنرل رپورٹر) لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں نرسز کو طبی نسخے تجویز نہ کرنے کا حکم ، نرسنگ ڈائریکٹر کے حکمنامہ کے مطابق نرسز اس وقت تک مریضوں کو ادوایات نہیں دیں گی جب تک فائل پر مریض کا نام اور ڈاکٹر کا دستخط نہ ہو، نرسز کوسوائے ایمرجنسی صورتحال میں زبانی احکامات پر بھی عمل نہ کرنے کی ہدایت کی گئی، ہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی کی صورت میں نرسز باہر سے ادوایات منگوانے کیلئے طبی نسخہ نہیں لکھیں گی بلکہ ڈیوٹی پر موجودڈاکٹرکی جانب سے میڈیسن تجویز کرنے کے بعد ہی تیمارداروں سے ادوایات باہر سے منگوانے کا کہاجائے گا، عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین