• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری املاک غیر قانونی الاٹمنٹ، ریکارڈ کیپر گرفتار،تنخواہ قرق

پشاور (نیوز رپورٹر)گلیات میں سرکاری املاک کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت میں گلیات ڈیوپلمنٹ اتھارٹی کے ریکارڈ کیپر عدالت میں پیش نہ ہونے اور ریکارڈ پیش نہ کرنے پر احتساب جج منیرہ عباسی نے اُسے گرفتار کرنے اور تنخواہ قرق کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ اگلی سماعت پر ڈی جی گلیات کو ریکارڈ خود پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ، گزشتہ روز فاضل جج نے سابق ڈی جی گلیات اسد علی شاہ کی سرکاری املاک کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت شروع کی تو اس دوران جی ڈی اے کے ریکارڈ کیپر انتخاب عالم عدالت میں نہ خود پیش ہوئے اور نہ ہی ریکارڈ پیش کیا جس کے بعد فاضل جج نے سماعت کے بعد بلا ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کرتے ہوئے تنخواہ قرق کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے جبکہ 19نومبر تک ڈی جی گلیات کو عدالت نے طلب کرتے ہوئے ریکارڈ خود پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے
تازہ ترین