• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکنی میں سواریوں کے بھیس میں مسلح افراد نے ٹیکسی کار چھین لی

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ چمکنی کی حدود میں سواریوں کے روپ میں رہزنوں نے ایک شخص سے ٹیکسی گاڑی چھین لی ۔محمد فیاض خان ولد نور زمان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے چمکنی پولیس کو بتایا کہ وہ گاڑی نمبر آئی ڈی ایم 3475 بطور ٹیکسی چلاتا ہے، گزشتہ شب وہ چابیان روڈ پر موجود تھا اس دوران 4 مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر اُس سے گاڑی چھین لی ۔ متاثرہ شخص نے گاڑی چھیننے کی دعویدار ی رضا خان، تاج ولی، محمد ولی اور شیر علی پر کردی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی۔
تازہ ترین