• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلہ زاک روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق،ساتھی زخمی

پشاور( کرائم رپورٹر) دلہ زاک روڈ پر فتو عبدالرحیمہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ مجروح کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب ڈرائیور کوگرفتار کرلیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ زرشیر ولد عبد الشکور نے چمکنی پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کا بیٹا شیراز اپنے دوست کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ راستہ میں تیز رفتار گاڑی نمبر 4909 نے اُنہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دونوں موٹرسائیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں بعد ازاں اُس کا بیٹا شیرازعلاج کی فراہمی کے دوران دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق غفلت کے مرتکب ڈرائیور لیاقت خان ولد مہابت خان کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین