• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توحید آباد میں تاجر کے گھر پردستی بم حملہ ،عمارت کو نقصان

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ چمکنی کی حدود توحید آباد میں تاجر کے گھر پردستی بم سے حملہ ، عمارت کوجزوی نقصان ۔ صابر خان ولد احمد جان ساکن توحید آباد نے رپورٹ درج کراتے ہوئے خزانہ پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب وہ اپنے گھر میں محو خواب تھا ا،زوردار دھماکہ کی آوز سن کروہ باہر نکلا تو گھر کے صحن میں دھواں اور زمین میں گڑھا بنا تھا ۔ صابر خان کے مطا بق اُس کے گھر مینامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس کے نتیجہ میں گھر کو جزوی نقصان پہنچا تاہم اہل خانہ محفوظ رہے جبکہ ملزمان واردات کے فرار ہوگئے۔
تازہ ترین