• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ایس آئی بر طرف ،ایس ایچ او سمیت پانچ اہل کارمعطل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سی پی او عباس احسن نے تھانہ ویسٹریج کے ایس ایچ اوسب انسپکٹرراجہ سعیدکو سیکیورٹی ڈیوٹی چیک کرنے پر غلط بیانی پرمعطل کرکے لائن حاضرکردیا۔ادھرسی پی اونے تھانہ ائرپورٹ میں تعینات نائٹ محررسٹاف کے چارملازمین کومعطل کردیاذرائع کاکہناہے کہ اتوارکی رات ایک سرکاری افسرایف آئی آرکے اندراج کے لئے تھانہ ائرپورٹ گیاجہاں نائٹ سٹاف کاعملہ موجودنہ تھاجب کہ ایک کمرے میں موجودسب انسپکٹرکے بیٹے نے مذکورہ افسر سے بدتمیزی کی ،جس پر نائٹ ڈیوٹی پرتعینات ہیڈ کانسٹیبلز طاہرمحمود،فیصل خان ،فیصل محموداورشفقات حسین کومعطل کرکے لائن حاضرکردیا گیا۔ بتایاجاتاہے کہ علی نامی لڑکاجس نے سرکاری افسرسے بدتمیزی کی وہ تھانہ ویسٹریج کے معطل ہونے والےایس ایچ اوسب انسپکٹرراجہ سعیدکابیٹاہے۔سی پی اونےتھانہ ویسٹریج میں دوران تعیناتی ایک بے گناہ نوجوان کونا جائز طور پر حراست میں رکھ کرتشددکرنے والے اے ایس آئی عادل کوملازمت سے برطرف کردیا۔
تازہ ترین