• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہومی سائیڈیونٹس میں تعینات تمام اے ایس آئیزکوپولیس لائن بھجوا دیا گیا

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹس میں تعینات تمام اے ایس آئیز کو پولیس لائن کلوزکرلیاگیا۔قتل کے مقدمات کی تفتیش کیلئے قائم کئے گئے یونٹ ایچ آئی یومیں تعینات تمام اے ایس آئیزکوفوری طورپرپولیس لائن راولپنڈی بھیج دیاگیاہے،ذرائع کے مطابق ایک ایس اوپی بھی بنایا گیاہے جس کے مطابق قتل کے مقدمات کی تفتیش کیلئے ایسے سب انسپکٹروں کوتعینات کیاگیاہے کہ جنہوں نے ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن کورس کررکھاہے جب کہ ان کی معاونت کیلئے ہرسرکل کوایک ہیڈکانسٹیبل اوردو کانسٹیبلز دئیے گئے ہیں کچھ عرصہ پہلے بعض یونٹس میں اے ایس آئی بھی لگادئیے گئے تھے چونکہ ایس اوپی کے مطابق اے ایس آئی قتل کی تفتیش نہیں کرسکتااس لئے سی پی اوکے حکم پرانہیں پولیس لائن کلوزکرلیاگیاہے۔
تازہ ترین