• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیک لسٹ اور جعلی کاغذات پر بیرون ملک جانیوالے دومسافروں کوروک لیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)دبئی جانیوالے مسافر محمدسعد کو بلیک لسٹ ہونے پراسلام آبادائرپورٹ پرروک لیا گیا۔ دریں اثناء مانچسٹرجانیوالے مسافر سجادمجیدکے سامان سے9 ایم ایم پسٹل کی گولی برآمد ہونے پراسے پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ ادھرمبینہ جعلی کاغذات کے ذریعے اٹلی جانیوالے مسافرمحمدحسین کوآف لوڈ کر لیا گیا۔ ایک اور واقعہ میں ایف آئی اے کومطلوب ملزم عمران لودھی کو لندن سےواپسی پراسلام آبادائرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔
تازہ ترین