راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) گورنمنٹ شوکت گرلز الیمنٹری سکول صدر راولپنڈی میں ضلعی نعتیہ مقابلہ ڈی ای او الیمنٹری (زنانہ) مسز شاہدہ ہاشمی کی زیر صدارت ہوا۔تمام تحصیلوں سے ڈپٹی ڈی ای اوز اور مسز رضوانہ ناہید ، تحصیل راولپنڈی سے مسز کلثوم درانی گوجر خان سے مسز نورین خالد ، ٹیکسلا سے مسز ثمینہ بتول ، کہوٹہ سے مس رافعہ نے بھی شرکت کی۔مقابلے میں پہلی پوزیشن ودیقہ بتول لوئر چلاورہ کوٹلی ستیاں،دوئم مثال بی بی انوار الاسلام راولپنڈی اور سوئم پوزیشن ایمن نے حاصل کی۔