راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے باہرسے لاپتہ ہونے والی بچی کچھ دیربعدمل گئی۔ ذرائع کے مطابق ارشد نامی شہری اپنی آٹھ سالہ بھتیجی (م) بی بی کو چیک کروانے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال فوارہ چوک لایاچیک اپ کرانے کے بعد ارشد نے رکشہ بک کیا اور بھتیجی کے ساتھ گھر جانے لگااسی اثنا میں وہ واپس ہسپتال گیا اور بچی رکشہ میں بیٹھی رہی جب وہ واپس آیاتورکشہ وہاں موجودنہ تھاجس پروہ تھانہ سٹی پہنچ گیاپولیس والوں نے اسے کہاکہ وہ تھانہ گنج منڈی جائے وہ تھانہ سے باہر آیا تورکشے والااسے ڈھونڈھتے ہوئے وہاں پہنچ گیا۔