• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمونیہ سے بچائو ممکن ہے،احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں‘ پروفیسر رائے محمد اصغر

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے ڈِین‘ بینظیر بھٹو ہسپتال اور ہولی فیملی ہسپتال چلڈرن وارڈ کے ہیڈ پروفیسر رائے محمد اصغر نے کہا ہے کہ نمونیہ سے بچائو ممکن ہے۔ ورلڈ نمونیہ ڈے پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نمونیہ کیخلاف ویکسین EPIسینٹرز میں مفت لگائی جاتی ہے۔ نمونیہ میں بچے کو بخار‘ زکام اور کھانسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کو سردی سے بچائیں‘ ٹھنڈے پانی میں ہرگز کھیلنے نہ دیں۔بینظیر ہسپتال میں اس حوالے سے واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔
تازہ ترین