• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام اور اُمت کا مقدمہ اقبالؒ نے پرشکوہ انداز میں پیش کیا‘ ذوالفقارچیمہ

اسلام آباد (جنگ نیوز) اسلامی تاریخ میں بڑے بڑے مفکر اور فلاسفر گزرے ہیں مگر اسلام اور امت مصطفیٰؐ کا مقدمہ جس پرشکوہ انداز میں علامہ اقبالؒ نے پیش کیا کوئی اور نہ کر سکا۔ ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال کونسل کے چیئرمین ذوالفقار احمد چیمہ نے نسٹ یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اقبالؒ شاعر اُمید بھی ہیں اور شاعر انسانیت بھی‘ وہ عقل پر تنقید نہیں کرتے بلکہ عقل کو چراغ راہ قرار دیتے ہیں۔ یونیورسٹی کے پروریکٹر میجر جنرل (ر) محمد شاہد نے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔
تازہ ترین