• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہولی فیملی میں صفائی عملہ کا دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پراحتجاج

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) ہولی فیملی ہسپتال میں صفائی عملے نے دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے شدید احتجاج کیا‘ ہولی فیملی میں صفائی کیلئے جس کنٹریکٹر کو یہ ٹھیکہ دیا گیا تھا اس نے آگے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کیں جس پر رات 9بجے کے بعد پچاس ساٹھ کے قریب ملازمین نے ہولی فیملی میں دھرنا دیدیا اور شدید نعرہ بازی کی۔ رات گئے تک وہ شدید سردی کے باوجود وہیں موجود تھے۔ ملازمین نے کہا کہ جب تک تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ نہیں کیا جاتا ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین