• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی اور دو بیٹیوں کے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اعجاز احمد بٹر نے کلر سیداں کے علاقہ میں گھریلو تنازعہ پر دوبیٹیوں اور بیوی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے پر گرفتار ملزم توقیر حسین کی درخواست ضمانت فریقین کے وکلا ءکی بحث سننے کے بعد خارج کر دی۔ تھانہ کلر سیداں میں درج زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم قیس عرف قیصر کو فریقین میں صلح ہونے پر بری کر دیا گیا۔
تازہ ترین