• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے،جمعیت

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی کنوینر مولانا عبدالخالق مری ایم این اے مولوی صلاح الدین ایوبی مولانا نور الحق حافظ زین الدین خیرخوا سلیم خان ناصر رحیم الدین ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ سیاستدان عوام کے اصلی اور حقیقی مسائل کو حل کرنے کے بجائے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں لگے ہوئے ہیں۔ ملک کو جو مسائل درپیش ہیں ان میں تعلیم، صحت، دہشتگردی، بےروزگاری، انفراسٹرکچر کا نہ ہونا، غربت کی بڑھتی ہوئی شرح، سنگین نوعیت کے مسائل ہیں لیکن افسوس کہ حکمران منفی سیاسی روش اپناتے ہوئے شعوری یا لا شعوری طور پر ملک کو مزید بحرانوں اور عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے دوسروں پر الزامات کی بوچھاڑ کےسوا حکمرانوں نے کبھی مثبت اور تعمیری نیت سے تنقید نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام عوام کے حقیقی مسائل کو سمجھتی ہے اور اس لیے وہ الزامات کی سیاست کو رد کرتے ہوئے اپنی ساری توانائیاں حقیقی عوامی مسائل کے حل پر صرف کرتی ہے‘دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر پاکستان نے جتنی جانی و مالی قربانیاں دیں ان کی عالمی فورمز پر حوصلہ افزائی ہونی چاہئے تھی لیکن عالمی طاقتیں ہمیں اقتصادی غلام بنانا چاہتی ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو قربانیاں دیں وہ ساری رائیگاں چلی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی طرف دھکیل کر خانہ جنگی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔
تازہ ترین