• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغبرگ کے عوام کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے ،پشتونخوامیپ

کوئٹہ(پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے بیان میں اغبرگ میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کیسکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ا غبرگ کے عوام کو لوڈشیڈنگ کی اذیت ناک صورتحال سے نجات دلائی جائے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی خاتمہ کیا جائے ۔بیان میں کہا گیا کہ اغبرگ میں عوام کو بجلی کی سہولت سے مکمل محروم کردیا گیا طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث علاقے کے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ بجلی کی فراہمی کے وقت بھی وولٹیج بہت کم ہوتا ہے جس سے استری ، فریج ودیگر گھریلو مشینری تک استعمال میں نہیں لایا جاسکتا ۔ دوسری جانب ٹیوب ویلز کی بندش کے باعث علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوتی جارہی ہے ۔ لہٰذا درست وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
تازہ ترین