• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر یاسین کی پوری زندگی قوم کی خدمت کیلئے وقف تھی‘بی ایس او پجار

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و امیر صوبہ خیبرپختونخوا مولانا محمد زبیر البازی نے بیان میں کہا ہے کہ جے ٹی آئی نظریاتی لاوارث نہیں، تنظیم کے دستور اور کارکنوں کی خدمات کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ مرکزی تنظیم فعال ہے، کارکن کسی کی خواہش کیلئے اپنا وقت، سرمایہ اور صلاحیتیں ضائع نہ کریں۔ تنظیم کے فیصلے دستور کے تابع ہوتے ہیں نہ کہ شخصیات کی خواہش اور مفادات کے تابع ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے ٹی آئی نظریاتی کے موجودہ سیٹ اپ کی کاوشوں سے تنظیم کی شاخیں ملک بھر میں پھیل چکی ہیں اس کی تنظیمی خدمات اور جدوجہد سے ہر کارکن واقف ہے۔ جے ٹی آئی نظریاتی ایک خودمختار طلباء تنظیم ہے اس کے دستور میں تمام اختیارات تنظیم کی مرکزی مجلس عاملہ اور جے ٹی آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کو حاصل ہے کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ اپنی ذاتی خواہش اور مفادات کی تکمیل کیلئے اسے استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن مرکزی صدر اور سیکرٹری جنرل کے شانہ بشانہ پارٹی پیغام کو ملک بھر میں پھیلائیں ،بلاجھجک اپنا کام جاری رکھیں اور کسی کے پروپیگنڈے میں نہ آئیں۔
تازہ ترین