• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاتی کی بجائے دستوری فیصلوں کو ترجیح دینا ہوگی ٗجے ٹی آئی نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت طلباء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کی طرف سے مرکزی کنوینئر عبدالرحیم صباء کو دئیے گئے استقبالیہ پروگرام سے عبدالرحیم صباء جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہر اللہ جمعیت طلباء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی صدر حافظ عبدالواحدہاشمی ضلعی صدر حافظ احسان اللہ مولانا محمد ابراہیم حافظ بشیر احمد شفیق احمد اسد اللہ خالد محمد شفیع ابدال و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماعی زندگی میں اصولوں کی پاسداری ٗ اتحاد و اتفاق کو اپنانا ہوگا انا پرستی ٗ خود غرضی سے کبھی کوئی اپنی منزل کوپاسکتا ہے اور نہ کبھی اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب ہوسکتا ہے انفرادی اور ذاتی فیصلوں کی بجائے ہمیں دستوری فیصلوں کو ترجیح دینا ہو گی دستور زندگی میں اہم ستون کی حیثیت رکھتی ہے دستوری تقاضوں کے بغیر نظم و اجتماعیت ممکن نہیں جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کے دستور و منشور قرآن وسنت کے عین مطابق ہے انہوںنے کہا کہ جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کا ہر کارکن مستقبل کی امید ہے مشکلات اورمصائب کا نئے عزم اور حوصلہ کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا حق کے سامنے ہمیشہ رکاوٹیں کھڑی ہوتی ہیں تاکہ ہم اپنی منزل اور اہداف تک نہ پہنچ سکیں لیکن اگر ہم آج اتحاد واتفاق صبرواستقامت اور اخلاص سے اپنے کاز کوآگے بڑھائیں تو ہم اپنے اہداف کوبھی پاسکتے ہیں اور سیکولر اور لادین قوتوں کے ناپاک عزائم اور سازشوں کو بے نقاب کرسکتے ہیں انہوںنے کہا کہ ملک میں لادینیت اور سیکولریت مسلط کرنے کیلئے ہمارے نوجوان نسل کو مذہب سے ناآشنا اور دین بیزاری کیلئے بےبنیاد پروپیگنڈوں اور سازشوں کوپھیلا رہے ہیں فحاشی اور بے حیائی سے نوجوان نسل کو گمراہ کن راستے پر ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے قومیت اور لسانیت کے نعروں سے نوجوانوں کے درمیان تعصب اور نفرتیں پھیلائی جا رہی ہیں ان تمام سازشوں کو روکنے کیلئے جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کے پروگرام کو ہر نوجوان تک پہنچانا ہو گا۔
تازہ ترین