• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسنی کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی چرس قبضے میں لے لی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوسٹ گارڈز کی پسنی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی چرس قبضے میں لے لی کوسٹ گارڈ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ برگیڈئیر سجاد سکندر رانجھا کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پسنی سے بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پرڈی جی نے کمانڈرکی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ٹیم نےپسنی کے علاقے شادی کور کے پہاڑوں میں چھپائی گئی ایک ہزار کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی جس کی مالیت تقریباً 11.29ملین ڈالر بتائی جاتی ہے ،مذکورہ منشیات بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔
تازہ ترین