• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد نواز بلوچ کا گرلز ڈگری کالج کیچی بیگ کا دورہ ،مسائل کے حل کی یقین دہانی

کوئٹہ (پ ر)بی این پی کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کیچی بیگ سریاب مل کا دورہ کیا اس موقع پر کالج کی پرنسپل غزالہ عنبرین سمالانی نے انھیں کالج میں جاری ترقیاتی کاموں نئے تعلیمی بلاک اورڈیجیٹل لائبریری سے متعلق بریفنگ دی اس کے علاوہ کلاس رومز لیبارٹریوں اور گرائونڈ کا دورہ کرایا گیا،اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے کالج انتظامیہ کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیااورپرنسپل غزالہ عنبرین کی کاوشوں کو سراہا ۔انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کیچی بیگ سریاب علاقے میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے ،یہ یہا ں کا ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے ،والدین کی اپنی بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے اس ادارے سے بہت ساری امید یں وابستہ ہیں ،انہو ں نے کہاکہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ کالج میں زیر تعلیم بچیاں غیرنصابی سرگرمیوں اور کھیلوں میں بھی دلچسپی لے رہی ہیں ۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کالج کے دیرینہ مسائل خصوصاًٹرانسپورٹ کی فراہمی ،اسٹاف کی کمی دورکرنے ٹیوب ویل اور پارکنگ کی تعمیر کے لیے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کے جائینگے ۔
تازہ ترین