آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 10؍جمادی الثانی 1440ھ 16؍فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارویجن پاکستانی کرکٹر سید تجمل حسین شاہ نے اس سال ناروے کی قومی کرکٹ لیگ کے دوران غیرمعمولی کارکردگی کی بنا پر2018 کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اس حوالے سے گزشتہ دنوں ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے مضافات میں ’’شی‘‘ کے علاقے میں ایک پروقار تقریب ہوئی جس میں ناروے کی کرکٹ فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل مس ’’گرے بروآس‘‘نے ایک خصوصی ایوارڈ سید تجمل شاہ کو پیش کیا۔

سید تجمل شاہ نے روزنامہ جنگ کو بتایا کہ وہ اپنی کامیابی پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں، ان کی کامیابی ان کی پوری ٹیم کی کامیابی ہے۔ اس اعزاز کے پیچھے ان کے والدین اور عزیزوں کی دعائیں اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کا تعاون شامل ہے۔

ناروے کی کرکٹ فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق سید تجمل حسین شاہ جو اپنی ٹیم ’’نیشن‘‘ کرکٹ کلب کے نائب کپتان ہیں، انہوں نے اس سال مئی سے ستمبر تک منعقد ہونے والی نارویجن کرکٹ لیگ کے دوران بہترین کارکردگی دکھائی۔ خاص طور پر انہوں نے ایک اوور میں 5 وکٹیں حاصل کیں جن میں ہیٹرک بھی شامل ہے۔

وہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے کسی ٹورنامنٹ میں ایک اوور میں 5 وکٹیں لیں اور ہیٹرک کی۔

اس ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران انہوں نے اپنے کل 4 اوورز میں 21 رنز دیئے اور کل 5وکٹیں گرائیں۔

45 اوور کے ایک اور میچ کے دوران انہوں نے کل 54 گیندیں کرائیں جن میں 47 ڈاٹ بالز تھیں جو ایک اور غیرمعمولی کارکردگی ہے۔

34 سالہ سید تجمل شاہ جو گزشتہ سولہ سال سے ناروے میں کرکٹ کھیل رہے ہیں، پچھلے سال انہیں ان کے کلب کی طرف سے بہترین بولر کا ایوارڈ دیا گیا اور اس سے قبل وہ ناروے کی کرکٹ فیڈریشن سے بھی بہترین بولر کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

انہو ں نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ نارویجن پاکستانی نوجوانوں کو کھیل جیسی مثبت اور صحت افزا سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں