• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال: بس پل سے نیچے گر گئی، 3 افراد جاں بحق

چکوال میں میانوالی روڈ پر کوٹ قاضی کے قریب مسافر بس پل سے نیچے گر گئی،2خواتین سمیت 3افرادجاں بحق اور 9زخمی ہو گئے، مسافر بس مانسہرہ سے کراچی جا رہی تھی۔

ریسکیوحکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق بس حادثہ چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کے علاقے کوٹ قاضی میں پیش آیا، جہاں مسافر بس پل سے نیچے گرگئی۔

حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچیںجنہوں نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تلہ گنگ پہنچایا ۔

جاں بحق ہونے والوں میں عقیل خان، بشریٰ بی بی اور ایک اور خاتون شامل ہے، حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

تازہ ترین