• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور :دودھ سے بھرا ٹرک اُلٹ گیا،5افراد جاں بحق

لاہور کے قریب رائےونڈ روڈ پر دودھ سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کےباعث اُلٹ گیا، حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور19زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو جناح اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے،ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں سے 5افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ سندر کے قریب پیش آیا، موضع بھبھہ کلاں سے 25گوالے ایک ٹرک میں دودھ لے کر لاہور آ رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ان کا ٹرک اُلٹ گیا۔

حادثےمیں 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ 20زخمیوں کو جناح اسپتال لاہور منتقل کیا گیا، جہاں پہنچ کر ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق مزید 5زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

تازہ ترین