محمد ادریس
پاکستان نے آ سٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی وائٹ واش کیا، اب نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میں بارش کی وجہ سے پاکستان سیریز نہ جیت سکا ، اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کو بھی اس قسم سے دبوچا تھا، ماضی کی ایک سیریز میں آسٹریلیا کے دورہ میں پاکستان کر کٹ ٹیم بری طرح ہارگئی، میں بھی کمنیٹری کے لئے وہاں گیا ہوا تھاایک دن میں پرتھ میں اسٹیڈیم جارہا تھا کہ میری طرف میاں بیوی آئے اور کہاکہ تمہاری ٹیم کو کھیلنا نہیں آتا۔ کیا تم اس پر شرمندہ نہیں ہو کہ تمہاری ٹیم ناقص کارکردگی دے رہی ہے میں نے کہاہاں ٹیم اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں کھیل رہی میں نے کہاکہ کم ہیوزکی کپتانی میں آسٹریلین ٹیم پاکستانی آئی اور تمام ٹیسٹ میچ اور ون ڈے میچ ہارگئی تھی کرکٹ کی کارکردگی میں نشیب وفراز آتے رہتے ہیں آپ کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں یہ جب ریٹائر ہوجائیں گے تو ان کو پورا کرنا مشکل ہوگا پھر آپ کی ٹیم بھی ایک اوسط درجہ کی ٹیم ہوگی ہ آج آسٹریلیا کی ٹیم بہت کمزور ٹیم ہے ان کے بڑے کھلاڑی الزامات کی زد میں ہیں
جس میں مسٹر کرکٹ، اسمتھ، وارنر جیسےدبنگ بیٹسمین شامل ہیں اس کے علاوہ بھی چند کھلاڑی زیرعتاب ہیں بورڈ کودنیا میں اپنی ساکھ بچانا مشکل ہورہا ہے۔ اب ہر میچ میں شکست ان کا مقدر ہے ،پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی، ٹی ٹوئنٹی کے میچوںمیں وکٹ لو اسکورنگ تھی، اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستا نی کیو ریٹر نے ایسی وکٹ تیار کی جس پرشروع ہی سے گیندا سپن ہونے لگی۔ بابراعظم کے علاوہ کسی نے اچھا کھیل پیش نہ کیا۔نیوزی لینڈکے سیریز میں پاکستان کی پرفارمنس اچھی رہی ، پاکستان کی جانب سے ون ڈے سیریز میں حارث سہیل، فخر زمان، بابر اعظم کی کار کردگی خاصی اچھی رہی، بو لنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔