• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان ٹیسٹ سیریز میں بھی 8 سال سے فتح کا متمنی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین جاری سیریز کے تیسرے فارمیٹ کا کھاتہ کھلنے کو ہےپاکستان اور نیوزی لینڈ کی 22 ویں ون ڈے سیریز ختم ہونے کے بعد ان کے درمیان 22ویں ٹیسٹ سیریز شروع ہونے والی ہے ، اب تک کیوی تین بار فاتح رہے ہیں، پاکستان نے نے 13 سیریز جیتی، اب تک 55 میں24 میں گرین کیپس ،10 میں بلیک کیپس فاتح رہے اور 21 میچ ڈرا ہوئے، پاکستان کا لاہور میں 643 رنز کا بڑا مجموعہ ہے، ابوظبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا بڑا اسکور 566 رنز ہے ۔نیوزی لینٖڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف مختلف مقامات پر 70 پھر73 اور 79 اور اس سے تھوڑے زیادہ 93 و 99 پر ڈھیر ہوچکی ہے جبکہ پاکستان کا کم سے کم سکور 102 ہے۔18 میچوں میں 1919 رنز کے ساتھ جاوید میاں داد آج بھی باہمی سیریز کے سب سے بڑے ٹاپ اسکورر ہیں ۔نیوزی لینڈ کے مارٹن کرو 11 میچوں میں 973 کے ساتھ اپنے ملک کی جانب سے پہلے اور فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں ، راس ٹیلر اب تک 10 میچوں

میں 780 رنز بناچکے ہیں،پاکستان کے انضمام الحق 329 اور نیوزی لینڈ کے میتھیو سینکلیئر 204 کے ساتھ بہترین انفرادی ٹاپ اسکورر ہیں ۔وقار یونس 70 اور رچرڈ ہیڈلی کی 51 و کٹیں ہیں ، سرفراز احمد پہلی مرتبہ بلیک کیپس کے خلاف ٹیسٹ کی کپتانی کریں گے۔قومی سلیکشن کمیٹی نے جس ٹیم کا اعلان کیا ہے،اس میں سے وہاب ریاض کا اخراج بہترین فیصلہ ہے،محمد عامر کی سلیکشن بنتی تھی،یاسر شاہ کے بعد آسٹریلیا کے خلاف تھر تھلی مچانے والے دوسرے سپنر بلا ل آصف کی صلاحیتوں کا بھی بہتر اب چلے گا۔اسد شفیق،اظہر علی،بابر اعظم کے ساتھ محمد حفیظ کو اگر ذمہ داری ملی تو راس ٹیلر والی ایک اننگز ان میں سے کسی ایک کو کھیلنی ہوگی،پاکستان نے کیویز کے خلاف آخری سیریز 8 سال قبل جیتی تھی،اسکے بعد سے ایک ڈرا رہی اور ایک میں شکست مقدر بنی۔

تازہ ترین
تازہ ترین