• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور اور اطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش سے اسموگ کی شدت میں کمی آئی ہے، خنکی بڑھ گئی،سردی میں اضافے کے ساتھ ہی گرم کپڑوں اور ہیٹر کا استعمال بھی بڑھ گیا۔

شیخوپورہ شہر اور اسے کے مضافات میں بھی بوندا باندی کے بعد فضا میں خنکی بڑھ گئی، اسموگ میں کمی آئی ہے۔

صادق آباد اور گرد و نواح میں رات گئے بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔

ملتان اور اس کے گرد و نواح میں اسموگ کے باعث شہری پریشان ہیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ملتان اور گرد و نواح میں اسموگ کی وجہ سے ہائی ویز پر حد نگاہ متاثر ہے، ڈرائیورز احتیاط کریں۔

طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اسموگ کے دوران شہری ماسک لازمی استعمال کریں۔

ضلع بدین میں 7روز دھندجاری رہنے کے بعد اب مطلع صاف ہو گیا ہے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق آج اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، بنوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

تازہ ترین