• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملتان اور اس کے گرد و نواح میں اسموگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسموگ پر قابو پانے کے لیے روزانہ کی بنیادوں پر گیس اور دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف محکمہ ماحولیات کارروائی کر رہا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد ظفر کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں اسموگ الرٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 8اینٹوں کے بھٹوں جبکہ 20 فیکٹریوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں سیل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دمے اور سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد گھروں سے ماسک پہنے بغیر باہر نہ نکلیں۔

موٹروے ترجمان کے مطابق اسموگ کے باعث ہائی ویز پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے، ہائی ویز پر سفر کرنے والے فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں۔

تازہ ترین