• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی میں ایشین اسپورٹس ورکشاپ
میئر کراچی وسیم اختر کا اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ کےٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو

پچھلے کراچی میں ینگ ایشین اسپورٹس جر نلسٹ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی سجاس نے کی، اس ایونٹ میں مختلف ایشیائی ملکوں کے علاوہ پاکستان کے نوجوان مرد اور خواتین صحافیوں نے شر کت کی، ورکشاپ کے دوران پاکستان کے سنیئر کھیلوں کے صحافیوں نے انہیں لیکچر دئیے ،ان میں امجد عزیز ملک، انیس الدین خان،وحید خان، احسان قریشی،عبد الماجد بھٹی، اصغر عظیم، اقبال جمیل،عتیق الرحمان، شعیب جٹ،ریاض الدین،زبیر خان، سلیم خالق ، طارق اسلم شامل ہیں،ورکشاپ کا افتتاح سندھ کے صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز ناصر شاہ نےکیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امن اومان کی صورت حال میں بہتری سے کراچی اور اندورن سندھ میں کھیلوں کی سر گرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، حکومت سندھ صوبے میں کھیلوں کی ترقی پر بھر پور توجہ دے رہی ہے،ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئےاسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو محنت اور عزم سے ہی کامیابی ملتی ہے، ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ نجی اداروں کو بھی آ گے آناہوگا، ورکشاپ سے پی سی بی خواتین سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جلال الدین اور سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے بھی خطاب کیا،اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کھیلوں سے اقوام عالم میں ملک کے امیچ کو مثبت انداز میں سامنے لانے میں مدد ملتی ہے، بلدیہ عظمی کراچی اپنی سطح پر کراچی میں کر کٹ سمیت ہر کھیل کو ترقی دینے کی بھر پور کوشش کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی صحافت سے کھلاریوں کے مسائل اور کار ناموں کو اجاگر کرنے میں مدد مل رہی ہے، انہوں نے میزبان سجاس کو اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارک بادی، انہوں نے کہا کہ کر کٹ میں پاکستان اچھے نتائج حاصل کررہا ہے، ہاکی، اسکواش اور دیگر کھیلوں میں ہماری پوزیشن حوصلہ افزاء نہیں ہے، پاکستان میں کھیل کے شعبے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،اس موقع پر صوبائی مشیر اطلاعات، اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ حکومت سندھ کھلاڑیوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے، سندھ میں کھیلوں کا بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے، انہوں نے کہا کہ غیر ملکی صحافیوں کی کراچی آمد سے ملک کے بارے میں بہتر تاثر فراہم کرنے میں مدد ملی ہے سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا کہ ان کی فیملی ہمیشہ کھیلوں کی ترقی کے لئے اپنی ذمے داری ادا کرتی رہے گی،، اختتامی تقریب سے امجد عزیز ملک، اصغر عظیم،ریاض الدین، طارق اسلم نے بھی خطاب کیا ، بعد میں سنیئر جرنلسٹوں میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ تقسیم کیا گیا، س ان میں خالد محمود، شاہد علی خان بھی شامل ہیں، سنیئر صحافی عبد الماجد بھٹی کو ڈاکٹر محمد علی شاہ گولڈ میڈل دیا گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین