• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوکیمون؛ ڈیٹیکٹیو پکاچو کا پہلا ٹریلرجاری


ہالی ووڈ کی نئی لائیو ایکشن اینیمیٹیڈ فلم 'پوکیمون؛ ڈیٹیکٹیو پکاچو کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

ہدایت کارروب لیٹر مین کی اس فینٹسی فلم کی کہانی ایسے جاسوس پکاچو کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک نوجوان کی مدد کرتے ہوئے اس کے لاپتہ باپ کی تلاش میں مدد کرتا ہے ۔

یہ ننھا جاسوس اور نوجوان ملکر نئے مشن پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں اور ننھے ننھے مونسٹرز کو قابو میں کر کے لاپتہ افراد کی تلاش شروع کرتے ہیں ۔

میری پیرنٹ اورکیل بوئیٹر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلممیں پوکیمون کے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکار ریان رینلڈکی آواز میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ،جسٹس اسمتھ،کیتھرین نیوٹن اورکین واٹینبی سمیت کئی فنکاراہم کرداروں میں جلوۂ گر ہوں گے ۔

ڈرامے سے بھرپور یہ فینٹسی اینیمیٹڈ فلم آئندہ سال لیجنڈنری انٹرٹینمنٹ اور وانر بروس پکچرز کے بینر تلے 10مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین