چین میں ایک موٹر سائیکل سوار تیز رفتار ٹرک کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا۔
یہ مناظر چین میں دیکھے گئے جب ایک موٹر سائیکل سوارنوجوان سڑک سے گزرتے ہوئے دیوہیکل ٹرکوں کے بیچ سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ٹرک نے اُسے ٹکر ماری اور رُکنے کے بجائے گھسیٹتا ہوا آگے بڑھ گیا۔تاہم نوجوان ٹرک کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا۔
یہ حادثہ موٹر سائیکل سوار اور ٹرک ڈرائیور دونوں کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا جس میں نوجوان خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان سے بچ گیا تاہم اُسکی موٹر سائیکل کو کافی نقصان پہنچا۔