• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست

سندھ کے سابق وزیراعلیٰ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید قائم علی شاہ نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔

سید قائم علی شاہ نےزمین کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دی۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب انکوائری پر اعتراض نہیں، اسے گرفتاری سے روکا جائے۔

قائم علی شاہ نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ وہ نیب سے انکوائری میں تعاون کریں گے۔

نیب نے انکوائری کے سلسلے میں قائم علی شاہ کو کال اپ نوٹس جاری کیا تھا۔

تازہ ترین