• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بےنامی اکاؤنٹس کو پیپلزپارٹی سے جوڑنا ٹھیک نہیں

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ ہربےنامی اکاؤنٹس کو پیپلزپارٹی سے جوڑنا درست نہیں،بے نامی اکاؤنٹس کو نام جہانگیر ترین نے دیا ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوئی کارکردگی اور وژن نہیں ، 2013سے کہا جارہاہےکہ پیپلزپارٹی کی سندھ سے حکومت ختم ہونی والی ہے، حکومت باتیں نہ کرے عملی طور پر کام کرے۔

انہوں نے کہا کہ سوئس اکاؤنٹس کے بارے میں پتا نہیں کب سےباتیں ہورہی ہیں،منی لانڈرنگ کے معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے نامی اکاؤنٹ کو نام جہانگیر ترین نے دیا ہے،خان صاحب اور اُن کے حواریوں سے بھی سوال ہونا چاہیے۔وفاق سمجھتا ہے اس طرح سے ہم ڈرا دھمکائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہر قانون میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے،نیب کا قانون کالا قانون ہے کیونکہ اسےآمر نے بنایا تھا۔

تازہ ترین