• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر بینک آف پنجاب کو مدت ملازمت پوری کرنیکی ہدایت

صدربینک آف پنجاب نعیم الدین خان کو مدت ملازمت پوری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بینک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین خان نے ذاتی وجوہات کی بناء پر 10 نومبر کو عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے نعیم الدین خان کو اپنی مقررہ مدت تک اسی عہدے پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ ابھی نئےصدرکی تقرری کیلئے وقت درکارہے،یہی سیٹ اپ چلایا جائے گا۔نئے صدر کیلئے ملک بھر سے 80 درخواستیں حکومت پنجاب کو آئی تھیں،نعیم الدین خان کے معاہدے کی مدت 31دسمبر 2018 تک ہے۔

نعیم الدین خان کا کہنا ہے کہ اب میری مدت کا جو فیصلہ کرنا ہے حکومت نے کرنا ہے ، میں نے بہرحال 7 دسمبرتک کا نوٹس دیا ہوا ہے۔

تازہ ترین