• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی خاتون اوّل مشل اوباما نےانکشاف کیا کہ ایک وقت ایسا آیا تھا جب ان کےشوہر باراک اوباما کے ساتھ ازدواجی تعلقات ناساز ہو گئے اور انہوں نےعلیحدگی کا فیصلہ کیا۔انہوں نے اس شادی کو کیسے بچایا؟

مشل اوباما نےسن دو ہزارمیں اپنے شوہر باراک اوباما کی جانب سے اپنی دی گئی تجویز کے رد کیے جانے پران کو طلاق دینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔


ایک میگزین کو حالیہ انٹرویو دیتے ہوئے سابق امریکی خاتون اوّل مشل اوباما نے بتایاکہ چونکہ ہم دوسروں کے لئے باعث تقلید ہیں اور یہ بات ہمارے لئے اہم ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ایماندار ہوں۔جب آپ شادی کے بندھن میں بندھتے ہیں تو ایسا وقت کئی بار آتا ہے کہ آپ علیحدگی کے بارےمیںسوچتے ہیں مگر یہ سب با لکل نارمل بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ان کی زندگی میں وہ وقت آیا کہ جب انہوں نے باراک اوباما کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تب ہی انہوں نے پہلے میرج کاؤنسلنگ سے رابطے کا سوچا۔

انہوں نے کہا کہ میرج کاؤنسلنگ کے بعد انہیں خود مین تبدیلی محسوس ہوئی اور انہوں نے اپنی خواہشات پر کنٹرول کرنا سیکھا ۔

مشل اوباما کا کہنا تھا کہ طلا ق کے لئے مشاورت لینے سے ہمیں اپنی خمیوں کا بھی پتہ چلتا ہے۔

2012 میں سابق امریکی صدر نے دی ایمیچر نامی کتاب میں انکشاف کیا تھا کہ مشل نے بارہ سال قبل اوباما کو شکا گو سے انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز دی تھی، جسے میں نے نظر انداز کیا اور میں اپنے طاقتور حریف بوبی رش سے ہار گیا ۔ اپنی رائے کو نظر انداز کیے جانے پر مشل نے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ کاغذات بھی تیار کروا لیے۔

وباما اس شادی کے شدید مشکل میں پڑ جانے کے بعد اس حد تک اعصابی تناو کا شکار ہو گئے کہ ان کے دوستوں کو لگا وہ خود کشی کر لیں گے۔اس موقع پر اوباما نے اپنی قریبی دوستوں کو بتایا کہ ان کی شادی مشکل میں ہے ، ان کے اور مشل کے درمیان علیدگی کی باتیں ہو رہی ہیں۔

تاہم مشل اور اوباما آپس کے تنازعات کو ختم کرنے میں کامیاب رہے۔ اوباما نے2005میں ایلونوئے سے سینیٹ کے انتخابات میں کامیاب حاصل کی جس کے بعد مشل کا ان پر اعتماد بحال ہو گیا۔

واضح رہے باراک اوباما نے 1991 میں مشل اوباما سے منگنی کی اور 3 اکتوبر 1992 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔حال میں انہوں نے اپنی شادی کی 26 ویں سالگرہ منائی۔

تازہ ترین