• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر بمباری کے نتیجے میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 5فلسطینی شہید ہو گئے۔

حماس کے اسرائیل پر جوابی متعدد مارٹر اور راکٹ حملوں میں ایک اسرائیلی ہلاک ہوگیا جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز کے نئے فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا، جس کے بعد 24 گھنٹوں کے دوران سرائیلی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی ملٹری کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ میں 70سے زیادہ میزائل حملے کیے ہیں، اسرائیلی بمباری میں حماس کے چینل کی عمارت بھی تباہ ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے آپریشن میں 7فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

تازہ ترین