• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کا ایمبسیڈر بننے پرشاہین آفریدی کا وڈیو پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کے بعد ہی ان کا انٹرنیشنل ڈبیو ہوا جبکہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اینٹون ڈیوسیچ کا کہنا ہے کہ انہیں لاہور قلندرز کا حصہ ہونے پر فخر ہے ۔

لاہور قلندرز کا ایمبسیڈر مقرر ہونے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے وڈیو پیغام میں کہا کہ لاہور قلندرز میں کھیل کر انہیں بہت فائدہ ہوا، قلندرز نے انہیں پاکستان سپر لیگ میں پرفارم کرنے کا موقع دیا جس کے بعد ا ن کو قومی ٹیم میں منتخب کیا گیا۔

ایک اور پاکستانی اسٹار یاسر شاہ نے بھی ٹیم کی جانب سے گولڈ کیٹیگری میں برقرار رہنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کرکٹر اینٹون ڈیوسیچ نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم نے پی ایس ایل میں بہت سے دل ضرور جیتے ہیں ۔ وہ اس فرنچائز کا حصہ ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔

تازہ ترین