• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’چین سے 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ایم او یو طے پا گیا‘

وفاقی وزیر میری ٹائمز افیرز علی زیدی نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان میں9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ایم او یو طے پاگیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں علی زید نے کہا کہ چین کی سرمایہ کاری زیادہ تر کراچی میں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 10 سال وفاق میں 5 سال حکومت کرنے والی ن لیگ کی حکومت دوسروں کےلیے خالی ڈبے چھوڑ کر گئی۔

علی زیدی نے یہ بھی کہا کہ چین کے بعد جلد ہی دبئی سے بھی ایک بڑی خبر دینے والے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وہ چیف جسٹس کے ریمارکس سے اختلاف کرسکتے ہیں، لیکن تبصرہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ اگر چیف جسٹس صاحب کے پاس کسی کے خلاف چارج شیٹ ہے تو سپریم کورٹ کو، ایپکس کورٹ کو، عدلیہ کو اس پر ایکشن لینا چاہیے ۔

علی زیدی نے کہا کہ وہ چیف جسٹس صاحب سے درخواست کریں گے، التجا کریں گے کہ پلیز ماتحت عدالتوں پر توجہ دیں۔

تازہ ترین