• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا میں44ویں سالانہ پیپلزچوائس ایوارڈ ز کی تقریب

کیلیفورنیا میں44ویں سالانہ پیپلزچوائس ایوارڈ ز کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی ۔ہالی وڈ ستاروں نے تقریب کا چار چاند لگا دئیے۔


کیلیفورنیا میں 44ویں پیپلز چوائس ایوارڈ زکی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہالی وڈستاروں نے ایسا رنگ جمایا کہ شام کوچار چاند لگ گئے۔

ایک طرف جہاں چمکتے ستاروں نے ریڈکارپٹ کو رونق بخشی وہیں کئی ستاروں ، فلموں ، ہدایتکاروں کو ان کی کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔بہترین ہالی وڈ فلم کا ایوارڈ ایونجرز وار انفینیٹی کو دیا گیا،بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈThe Spy Who Dumped Meکو ملا۔

بہترین ایکشن فلم بھی ایونجرز وار انفینیٹی رہی۔بہترین ڈرامہ فلمFifty Shades Freedرہی ،بہترین فیملی فلمIncredibles 2کو قرار دیا گیا، بہترین میل اداکاربلیک پینتھر فلم میں مرکزی کردار نبھانیوالےChadwick Bosemanٹھہرائے گئے،بہترین خاتون اداکار اسکارلیٹ جانسن کو ایونجرز کے لئے قرار دیا گیا۔بہترین کامیڈی ایکٹرس کا ایوارڈ ملیسا میکارتھی کو ملاجبکہ بہترین ڈرامہ مووی اسٹار جیمی ڈورنن کو قرار دیا گیا۔

تازہ ترین