لندن (جنگ نیوز) سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن برائون نے لیبر لیڈر جیرمی کوربن سے کہا ہے کہ وہ لیبر پالیسیز کا احترام کریں اور بریگزٹ ووٹ کو ٹیبل پر رکھیں۔ لیبر کی آفیشل بریگزٹ پالیسی یہ ہے کہ دوسرے ریفرنڈم سمیت تمام آپشنز ٹیبل پر رکھے جائیں۔گورڈن برائون نے یہ بات لیبر لیڈر کے بیان کے جواب میں کہی ہے ۔ کوربن نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ ہم بریگزٹ کو نہیں روک سکتے۔ تاہم ٹیڈو بریگزٹ سیکریٹر سر کیر سٹارمر نے سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی لیڈر کے بالکل برعکس موقف اختیار کیا اور کہا کہ بریگزٹ کو روکا جا سکتا ہے ۔حقیقی سوال یہ ہے کہ ہم کس پر بحث کر رہے ہیں ۔ ہمیں اگلے چند ہفتوں اور مہینوں میں کس صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔سابق وزیراعظم گورڈن برائون کو یقین ہے کہ بریگزٹ پر دوسرا ریفرنڈم ہو گا۔ سر کیر سٹارمر نے بی بی سی کو بنایا کہ ستمبر میں لیبر پارٹی نے اس پر اتفاق کیا تھا کہ بریگزٹ پر تمام آپشنز کھلے رکھے جائیں گے۔ لیبر پارٹی میں اس پر صحتمندانہ اور مثبت مباحثہ ہوا ہے۔ لیکن کیا ہم کسی ایگریمنٹ پر پہنچے ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہاں اور کیا ہم اس پر عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔ سابق پارٹی سربراہ گورڈن برائون نے سر کیر سٹارمر کی حمایت کی اور جیرمی کوربن پر زور دیا کہ وہ اپنی ہی طے کردہ پالیسی اور ایڈوائس پر عمل کریں۔ انسٹی ٹیوٹ فار گورنمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے گورڈن برائون نے کہا کہ جب میں حکومت میں تھا تو جیرمی کوربن مجھے یاددہانی کراتے تھے کہ ہم کانفرنس کی موشنز کی پاسداری کرنے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اب آپ کو یہ یاد دلاتا ہوں کہ سٹارمر ریڈیو پر جو کچھ بیان کر رہے ہیں وہی اس صورتحال کو ڈیل کر سکتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں اگر عام انتخابات ضروری ہوں اگر ریفرنڈم ضروری ہو تو ہائوس آف کامنز میں بھی اس موقف پر لڑا جائے ۔