• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کو پاکستان میں خطرے سے دوچار آسیہ بی بی کی مدد کرنی چاہئے،بورس جانسن

لندن( پی اے ) برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بورس جانسن نے حکومت پر زور دیا ہے کہ اسے پاکستان میں توہین رسالت کے جرم سے بری ہونے کے بعد زندگی کو درپیش خطرات سے دوچار خاتون آسیہ بی بی کی مدد کرنی چاہئے اور اسے پناہ دینی چاہئے،گزشتہ ہفتے آسیہ بی بی کے شوہر عاشق مسیح نے برطانوی حکومت سے اپنی والدہ اور اپنی فیملی کے ارکان کو ان کی جان کی حفاظت کیلئے مدد دینے کی اپیل کی تھی۔ ڈیلی میل میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق سابق وزیر خارجہ بورس جانسن نے وزیر داخلہ ساجد جاوید اور وزیر خارجہ جرمی ہنٹ کے نام ایک خط میں لکھاہے کہ سابق وزیر خارجہ کی حیثیت سے میں بیرون ملک اپنے سفارتخانوں کو درپیش خطرات سے اچھی طرح واقف ہوں کہ لیکن تشدد کا خطرہ کسی درست کام کی انجام دہی میں ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے، انھوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تاریخی تعلقات اور وہاں ہمارے اثر ورسوخ کے باوجود ہم اس کام کی انجام دہی کی دوسرے ممالک سے توقع باندھیں جس کی انجام دہی سے ہم خود اجتناب برت رہے ہیں۔

تازہ ترین