• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات جلد بحال ہونگے، سابق ’را‘ سربراہ

لندن (کے پی آئی)سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے مشیر خاص برائے امور کشمیر اور خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت نے ایک بار پھر کہا ہے کہ مشرف کا چار نکاتی فارمولہ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کی راہ فراہم کرسکتا ہے۔ لندن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹیڈیز نامی ایک غیر سرکاری تھنک ٹینک کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اے ایس دلت نے اس امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات بحال ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے اور اس عمل کو تعطل کا شکار نہیں بنانا چاہئے۔ اے ایس دلت نے کہا کہ میں ابھی بھی پرامید ہوں کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہوکر رہے گا۔

تازہ ترین